ابراہیم قالن آج سے جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے
سیکیورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ابراہیم قالن کانفرنس میں انٹیلی جنس ڈپلومیسی کے تناظر میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ رابطے کریں گے
2103095
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) کےسربراہ ابراہیم قالن آج سے جرمنی میں شروع ہونے والی 60ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
سیکیورٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ابراہیم قالن کانفرنس میں انٹیلی جنس ڈپلومیسی کے تناظر میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ رابطے کریں گے۔
ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امور، دہشت گردی کے خلاف جنگ، غزہ کی صورتحال، روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پیش رفت اور سائبر اور منظم جرائم کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کے خلاف سخت ترین رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے، ایردوان
سال کی پہلی سہ ماہی میں ترک معیشت نے 5.7 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے