ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت ہے: یورپی یونین   کمشنر ایلیسا فریرا

ایلیسا فریرا نےان خیالات کا اظہار  غازی انتیپ  کے گورنر کمال  چیبر  اور اور میٹروپولیٹن میئر فاطمہ شاہین سے ملاقات  کے دوران کیا

2132418
ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت ہے: یورپی یونین   کمشنر ایلیسا فریرا

یورپی یونین   کمشنر ایلیسا فریرا نے کہا کہ ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان مزید مضبوط تعلقات تعاون کے ابھرنے کے لیے ایک اچھا آغاز ہے۔

ایلیسا فریرا نےان خیالات کا اظہار  غازی انتیپ  کے گورنر کمال  چیبر  اور اور میٹروپولیٹن میئر فاطمہ شاہین سے ملاقات  کے دوران کیا۔

اپنی ملاقات کے بعد، فریرا نے صحافیوں کو بتایا کہ ترکیہ  یورپی یونین کا ایک عظیم شراکت دار ہے اور یورپی یونین ترکیہ  کا ایک عظیم شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ایسے وقت میں جب تعاون اور استحکام پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، اس تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں  نے کہا کہ یورپی یونین ترکیہ  کا ایک بہت اہم تجارتی شراکت دار ہے اور وہ اپنے نوجوانوں کے لیے بہت بہتر مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ بلاشبہ، یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان اختلافات ہیں لیکن اناختلافات کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ     اتحاد کو  مزید مضبوط بنایا جاسکے۔



متعللقہ خبریں