بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپنی پارٹی میں بغاوت کے باوجود عدم اعتماد کی تحریک میں 359 اراکین میں سے 211 کی حمایت  حاصل کرنے میں کامیاب رہے،اب کم از کم ایک  سال تک انہیں اپنی پارٹی کے اندر سے کوئی خطرہ نہیں رہے گا

1838680
بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپنی پارٹی میں بغاوت کے باوجود عدم اعتماد کی تحریک میں 359 اراکین میں سے 211 کی حمایت  حاصل کرنے میں کامیاب رہے،اب کم از کم ایک  سال تک انہیں اپنی پارٹی کے اندر سے کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔

خبر کے مطابق،پارٹی گیٹ تنازعے پراستعفٰی دینے کے لیے سخت دباؤ کے شکار بورس جانسن نے گزشتہ روزعدم اعتماد کی تحریک میں 59 فیصد ووٹ حاصل کیے جو ان کی پیشرو تھریسا مے سے کم ہیں۔

واضح رہے کہ تھریسا مے کو سن  2018 میں اسی طرح عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ اس میں کامیاب تو ہوگئی تھیں لیکن چھ ماہ بعد  ہی انہوں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔

جانسن نے عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوجانے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اسے فیصلہ کن عمل قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا  کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت اچھا، مثبت، حتمی، فیصلہ کن نتیجہ ہے، جس کی وجہ سے ہم آگے بڑھنے، متحد ہونے اور کام کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل ہوئے ہیں ،اور ہم بالکل یہی کرنے جا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں