یونان میں دریائے میریچ کے ساتھ اضافی 35 کلومیٹر سٹیل کی باڑ کی تعمیر کا کام شروع

یونانی پریس میں شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ترکیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے گرمیوں کے مہینوں کے مقابلے میں نقل مکانی کی رفتار میں کمی آئی ہے لیکن یونانی سکیورٹی فورسز نے سست روی کا مظاہرہ کیے بغیر ترک سرحد پر گشت جاری رکھا ہوا ہے

2073225
یونان میں دریائے میریچ کے ساتھ اضافی 35 کلومیٹر سٹیل کی باڑ کی تعمیر کا کام شروع

اطلاع ملی ہے  کہ یونان میں دریائے ایومیریچ  کے ساتھ اضافی 35 کلومیٹر سٹیل کی باڑ کی تعمیر کا کام رواں ماہ شروع ہو جائے گا۔

یونانی پریس میں شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ترکیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے گرمیوں کے مہینوں کے مقابلے میں نقل مکانی کی رفتار میں کمی آئی ہے لیکن یونانی سکیورٹی فورسز نے سست روی کا مظاہرہ کیے بغیر ترک سرحد پر گشت جاری رکھا ہوا ہے۔

دریائے  میریچ  کے ساتھ ساتھ اضافی 35 کلومیٹر سٹیل کی باڑ کی تعمیر اس ماہ شروع ہو جائے گی۔

نئی باڑ کے ساتھ تعمیر کیے جانے والے اضافی ڈھانچے اور مرمت کے کاموں کی لاگت تقریباً 100 ملین یورو تک پہنچنے کی توقع ہے۔

یونانی طرف 39 کلومیٹر سٹیل کی باڑ لگی ہوئی ہے، جن میں سے ایک 12.5 کلومیٹر اور دوسری 26.5 کلومیٹر طویل  ہے۔



متعللقہ خبریں