سوناک اور بائیڈن غزہ قتل عام رکوانے کےلیے اختیارات کا استعمال کریں : صادق خان

لندن بلدیہ کے ناظم صادق خان نے وزیراعظم رشی سوناک اور امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  غز ہ میں خون ریزی کو روکنے کی کوشش کریں

2130319
سوناک اور بائیڈن غزہ قتل عام رکوانے کےلیے اختیارات کا استعمال کریں : صادق خان

 لندن بلدیہ کے ناظم صادق خان نے وزیراعظم رشی سوناک اور امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  غز ہ میں خون ریزی کو روکنے کی کوشش کریں۔

 لندن  کے مشہور ٹریفلگر اسکوائر میں اس سال 19 ویں بار  عید ان اسکوائر نامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

  اس مناسبت سے ناظم لندن بلدیہ صادق خان نے اسکوائر میں جمع ہزاروں  افراد سے اپنے خطاب میں کہا کہ گرانی ، اسلام دشمنی اور غزہ کی صورتحال کے باعث اس سال رمضان کی رونقیں ماند رہیں۔

 ہم وزیراعظم رشی سوناک اور امریکی صدر بائیڈن سے مطالبہ کرتےہیں کہ  وہ  اسرائیل کو اسحلے کی فروخت رکواتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کریں ۔

 



متعللقہ خبریں