روس کا یوکرین پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

یوکرین فضائیہ کی کمان کے مطابق،  روس نے آج رات یوکرین کی سرزمین پر 2 "اسکندر-ایم" بیلسٹک میزائلوں اور 16 "شاہد" قسم کے ڈرونز سے حملہ کیا

2130966
روس کا یوکرین پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ساتھ ساتھ میکولائیو، اودیسا اور چرکاسی علاقوں پر ڈرونز  اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

یوکرین فضائیہ کی کمان کے مطابق،  روس نے آج رات یوکرین کی سرزمین پر 2 "اسکندر-ایم" بیلسٹک میزائلوں اور 16 "شاہد" قسم کے ڈرونز سے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ کیف، میکولائیو، اودیسا اور چرکاسی علاقوں میں فضائیہ نے 15 ڈرونز کو مار گرایا تھا۔

کیف کی فوجی انتظامیہ  کے سربراہ سرگئی پوپکو نے یہ بھی بتایا کہ ڈرونزروس کے کرسک علاقے سے کیف بھیجے گئے جو کہ  سومی اور  چرکاسی  علاقوں سے گزرتے ہوئے جنوب مغرب سے کیف میں داخل ہوئے مگر ہماری   فضائی دفاعی  قوتوں  نے دشمن کے تمام اہداف کو تباہ کر دیا۔

پوپکو نے یہ معلومات بھی بتائیں  کہ  کیف  پر حملے کے نتیجے میں کوئی زخمی یا نقصان نہیں ہوا۔

اودیسہ  کی فوج کمان گاہ کے سربراہ اولیگ کیپر نے بھی بتایا کہ اودیسا پر روسی فوج کے ڈرون حملے میں مکانات کو نقصان پہنچا  جس میں  2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔



متعللقہ خبریں