یوکرینی فوج کا روس پر ڈرون حملہ،7 افراد ہلاک متعدد زخمی

بلگرود کے گورنر ویاچیسلاف گلاد کوف نے  ٹیلی گرام  پر اپنے بیان میں بتایا کہ یوکرینی فوج نے  بریو زوُکا نامی دیہات کے قریب ڈرون حملہ کیا جس میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

2135956
یوکرینی فوج کا روس پر ڈرون حملہ،7 افراد ہلاک متعدد زخمی

یوکرینی فوج نے روس کے علاقے بلگرود  پر ڈرون حملہ کیا جس میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

 بلگرود کے گورنر ویاچیسلاف گلاد کوف نے  ٹیلی گرام  پر اپنے بیان میں بتایا کہ یوکرینی فوج نے  بریو زوُکا نامی دیہات کے قریب ڈرون حملہ کیا ہے۔

گلاد کوف نے بتایا کہ  ڈرونز نے چلتی منی بس اور ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں  سوار 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 روس کے نائب وزیر صحت الیکسی کوزنیتسوف  نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ  اس حملے میں 3 بچوں سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 روس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں