ترکیہ کی آٹو موبائل  کی پیداوار میں میں اضافہ

آٹومو بائل  انڈسٹری ایسوسی ایشن (OSD) نے 2024 کے پہلے دو ماہ کے لیے پیداوار اور برآمد کے اعداد و شمار اور مارکیٹ کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے

2113631
ترکیہ کی آٹو موبائل  کی پیداوار میں میں اضافہ

ترکیہ کی آٹو موبائل  کی پیداوار میں سال کے پہلے 2 مہینوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا، جو 151 ہزار 14 یونٹس تک پہنچ گیا ہے ۔

آٹومو بائل  انڈسٹری ایسوسی ایشن (OSD) نے 2024 کے پہلے دو ماہ کے لیے پیداوار اور برآمد کے اعداد و شمار اور مارکیٹ کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

اس کے مطابق مذکورہ مدت میں گاڑیوں کی کل پیداوار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 241 ہزار 861 یونٹس تک پہنچ گئی ہے ۔ گاڑیوں کی پیداوار 12 فیصد اضافے سے 151 ہزار 14 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

سال کے پہلے دو مہینوں میں گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یونٹس کے لحاظ سے 4 فیصد بڑھ کر 164 ہزار 560 یونٹس تک پہنچ گئیں۔

اس عرصے کے دوران گاڑیوں کی برآمدات میں 3 فیصد اور کمرشل گاڑیوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 



متعللقہ خبریں