ترکیہ: اے جیٹ نے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی

ٹرکش ایئر لائن کے نئے مارکہ "اے جیٹAJet" نے اپنے سرکاری انٹرنیٹ سائٹ سے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی

2114317
ترکیہ: اے جیٹ نے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی

ٹرکش ایئر لائن کے نئے مارکہ "اے جیٹAJet" نے اپنے سرکاری انٹرنیٹ سائٹ سے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔

اے جیٹ 31 مارچ سے پروازیں شروع کرے گا۔ ایئر لائن کا ہدف فضائی سفر کو زیادہ جدید، پُرآسائش اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ اے جیٹ رواں سال کے موسمِ گرما میں اپنے فلیٹ میں شامل 95 طیاروں کے ساتھ اندرون ملک سفر میں 41 اور بیرونِ ملک سفر میں 52مقامات سمیت کُل 93 مقامات  کے لئے پروازیں کرے گا۔

گلوبل سطح پر اے جیٹ کا ہدف  10 سالوں میں 200 طیاروں کے فلیٹ کے ساتھ کُل 44 ممالک کے لئے پروازیں کرنا ہے۔ ایئر لائن عالمی معیار کے لیکن سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کر کے منڈی میں اپنی حیثیت کو مزید مضبوط بنائے گی۔



متعللقہ خبریں