بھارت، جموں کشمیر میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک
جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں دریائے جہلم پر زیر تعمیر پُل کے پلرسے ٹکرانے کے بعد کشتی الٹ گئی
2128409
جموں و کشمیر میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارت کے این ڈی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں دریائے جہلم پر زیر تعمیر پُل کے پلرسے ٹکرانے کے بعد کشتی الٹ گئی۔
حکام نے اعلان کیا کہ ڈوبنے والی کشتی پر سوار 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ صوبائی آفات مداخلت قوتوں کا ادارہ لا پتہ افراد کی تلاش کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔