ترکیہ کی ماہ فروری میں 21 ارب 100 ملین ڈالر کی برآمدات

کیمیکل کے شعبے میں 2 ارب 600 ملین ڈالر اور تیار ملبوسات کے شعبے میں 1 ارب 500 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں

2113624
ترکیہ کی ماہ فروری میں  21 ارب 100 ملین ڈالر کی برآمدات

ترکیہ نے ماہ  فروری میں 21 ارب 100 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں ۔

آٹو موبائل سیکٹر فروری میں 3 ارب 130 ملین ڈالر کے ساتھ ایکسپورٹ  میں سر فہرست رہا۔

کیمیکل کے شعبے میں 2 ارب 600 ملین ڈالر اور تیار ملبوسات کے شعبے میں 1 ارب 500 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

اسٹیل اور الیکٹریکل الیکٹرانک مصنوعات کی برآمدات بھی سر فہرست تھیں۔

فروری میں 64 صوبوں سے برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ   پہلی بار 1,388 کمپنیوں نے غیر ممالک میں اپنی فروخت کئیں ۔

بیرون ملک سامان اور خدمات کی فروخت میں استنبول،  کوجہ ایلی  اور برصا پہلے نمبر پر  رہے ۔

 



متعللقہ خبریں