ترکیہ کی شہد کی برآمدات میں اضافہ

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین  صفت قالیونجو  نے کہا کہ سال کے پہلے 2 ماہ میں ترکیہ سے 29 ممالک کو شہد برآمد کیا گیا ہے

2114284
ترکیہ کی شہد کی برآمدات میں اضافہ

ترکیہ کی 2 ماہ کی شہد کی برآمد سے 5.1 ملین ڈالر کی آمدنی  حاصل ہوئی ہے۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین  صفت قالیونجو  نے کہا کہ سال کے پہلے 2 ماہ میں ترکیہ سے 29 ممالک کو شہد برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا جنوری سے فروری کے عرصے میں شہد کی برآمدات 1256 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

قالیونجو   نے کہا ہے کہ شہد کی اس  برآمدات  سے 5 ملین 179 ہزار 996 ڈالر کی آمدنی حاصل  ہوئی ہے۔

قالیونجو   نے کہا کہ  امریکہ ، جرمنی اور برطانیہ کو ترکیہ سے سے سب  سے زیادہ شہد برآمد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ہماری شہد کی برآمدات میں 1 ملین 944 ہزار 149 ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ  جرمنی  1  ملین   73 ہزار 904 ڈالر کے ساتھدوسرے اور  برطانیہ  265 ہزار 531 ڈالر کے ساتھ برطانیہ  تیسرے  نمبر پر ہے۔ پچھلے سال کی اسی مدت  میں  آذربائیجان، کینیڈا، عمان، ملائیشیا، مقدونیہ، فرانس، وینزویلا، سوئٹزرلینڈ اور لبنان کو بھی  شہد  برآمد کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں