تاریخ میں آج کا دن ۔ 14

تاریخ میں آج کا دن ۔ 14

1490115
تاریخ میں آج کا دن ۔ 14

*** 14 ستمبر 1812: فرانس کے بادشاہ نپولین بونا پارٹ  اور اس کی فوج نے ماسکو پر قبضہ کر لیا۔ روسی کمانڈروں نے پس قدمی کے دوران  شہر کو ناقابل استعمال بنا دیا اور شہر میں لگنے والی آگ کئی روز تک جاری رہی ۔  اس کے بعد روسیوں کے مسلسل حملوں اور سرد موسم کی وجہ سے فرانسیسی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا  اور آخر کار ایک ماہ کے بعد نپولین ماسکو سے فوجوں کو پیچھے ہٹانے پر مجبور ہو گیا۔

*** 14 ستمبر 1960: عراق، ایران، کویت ، سعودی عرب  اور وینزویلا نے "پیٹرول کے برآمد کنندگان ممالک کی تنظیم " OPEC قائم کی۔ اس وقت تقریباً 14 ممالک  OPEC کے رکن ہیں اور پیٹرول کی کُل برآمد کا تقریباً نصف یہ ممالک کر رہے ہیں۔

*** 14 ستمبر 1982: امریکی اداکارہ اور موناکو کی شہزادی 53 سالہ گریس کیلی ٹریفک حادثے میں وفات پا گئیں۔



متعللقہ خبریں