تاریخ میں آج کا دن۔ 14 دسمبر

تاریخ میں آج کا دن۔ 14 دسمبر

1545096
تاریخ میں آج کا دن۔ 14 دسمبر

*** 14 دسمبر 1911: وائیکنگ کے لقب والا نارویجئین مہم جُو 'روالڈ ایمنڈسن' شمال مغربی گزرگاہ کو عبور کر کے جنوبی قطب کے صفر نقطے تک پہنچ گیا۔

*** 14 دسمبر1960: امریکہ، کینیڈا، ترکی ، مشترکہ منڈی کے 9 رکن ممالک اور یورپی آزاد تجارت  یونین  کے رکن 7 ممالک  نے اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم OECD کے قیام کے لئے پیرس میں سمجھوتے پر دستخط کئے۔

*** 14 دسمبر 1995: عالیہ عزت بیگووچ، سلوبادان میلوسیوچ اور فرانجو تجمان کے درمیان ڈائٹن امن سمجھوتہ طے پایا۔ اس سمجھوتے کے ساتھ یوگوسلاویہ میں 3 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا۔

*** 14 دسمبر 2005: امریکی مصنف روڈنی ولئیم وٹیکر 74 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ انہوں نے  ٹریوینئین کے تخلص سے عالمی ادبیات میں 'شیبومی' اور ' دی ایگر سینکشن' نامی ناولوں سے شہرت پائی۔



متعللقہ خبریں