تاریخ میں آج کا دن ۔ 17 دسمبر

تاریخ میں آج کا دن ۔ 17 دسمبر

1547181
تاریخ میں آج کا دن ۔ 17 دسمبر

***17 دسمبر 1273: عظیم مفّکر ، شاعر اور صوفی مولانا جلال الدین رومی قونیہ میں وفات پا گئے۔ رومی کے شاہپارے " مثنوی " میں ان کی وفات کو  وصل کی گھڑی قرار دیا گیا ہے ۔ اسی مناسبت سے ان کی برسی کو شبِ عروس  کہا جاتا ہے۔

*** 17 دسمبر 1760 : میکسیکو میں "آزٹیک  تقویم" کی دریافت ہوئی۔ یہ تقویم یا کیلنڈر1479 میں تیار کیا گیا۔ 25 ٹن وزنی اس یادگار کیلنڈر  میں ایک شمسی سال کو پورے 365 دنوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ کیلنڈر آرکیالوجی کے شعبے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

*** 17 دسمبر 1903: رائٹ بردرز نے امریکہ کی ریاست شمالی کیرولینا میں پہلا موٹر والا جہاز اڑیا۔ طیارے نے 12 سیکنڈ کی پرواز میں 37 میٹر کی مسافت طے کی۔اسی روز کئے جانے والے آخری تجربے میں طیارہ 59 سیکنڈ تک فضاء میں رہا اور 280 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

*** 17 دسمبر 1980: سڈنی میں ASALA کے دہشت گردوں نےترکی کے قونصل جنرلشارق آریاک  اور ان کے گارڈ  اینگین سیویر کو شہید کر دیا۔



متعللقہ خبریں