اسرائیل کے غزہ پر حملے،مزید 55 فلسطینی جاں بحق

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی جاں بحق  ہوگئے جس سے یہ تعداد اب 34183  جبکہ 77143 زخمی ہو چکے ہیں

2131019
اسرائیل کے غزہ پر حملے،مزید 55 فلسطینی جاں بحق

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی جاں بحق  ہوگئے جس سے یہ تعداد اب 34183  جبکہ 77143 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر  بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

دوسری جانب غزہ کے خان یونس شہر کے نصر میڈیکل کیمپ میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے مزید 100 سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد نصر میڈیکل کیمپ سے ملنے والی شہدا کی کل لاشوں کی تعداد 283 ہوگئی۔

 خبر کے مطابق، شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی میجر ہلاک ہوگیا۔



متعللقہ خبریں