حوثیوں کااسرائیلی شہر ایلات اور خلیج عدن میں بحری جہاز پر ڈرون حملہ

بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر اپنے حملوں کے دوبارہ آغاز کے ساتھ ہی حوثی گروپ نے اسرائیلی شہر ایلات میں متعدد بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں سے اسرائیلی اہداف پر بمباری کا دعویٰ کیا ہے

2132301
حوثیوں کااسرائیلی شہر ایلات اور خلیج عدن میں بحری جہاز پر ڈرون حملہ

بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر اپنے حملوں کے دوبارہ آغاز کے ساتھ ہی حوثی گروپ نے اسرائیلی شہر ایلات میں متعدد بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں سے اسرائیلی اہداف پر بمباری کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی گروپ کے ترجمان یحیی السریع نےگزشتہ روز  کو ایکس پلیٹ فارم پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں بتایا کہ مسلح گروپ نے خلیج عدن میں اسرائیلی جہاز "MSC Darwin" کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نےدعویٰ کیا کہ میزائل ڈرونز نے آپریشن  میں کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے۔

السریع نے کہا کہ حوثی گروپ بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں اسرائیلی نیویگیشن یا اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانےوالے جہازوں کو روکتا رہے گا۔

یحییٰ السریع نے مزید کہا کہ حوثی گروپ اسرائیلی اہداف کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھے گا ،جب تک غزہ میں اسرائیلی جنگ ختم نہیں ہوتی اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا حوثی اپنے وسائل کے مطابق اسرائیلی مفادات کونشانہ بناتے رہیں گے۔

حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نےگزشتہ روز صبح اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ ان کی سمندر میں اسرائیلی جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 



متعللقہ خبریں